گندم کی فصل کو نقصان رساں کیڑوں اور سنڈیوں کے حملہ سے محفوظ بنا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ، محکمہ زراعت
جمعرات 18 فروری 2016 15:28
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدیت کی ہے کہ وہ گندم کی فصل کو نقصان رساں کیڑوں اور سنڈیوں کے حملہ سے محفوظ بنا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ چست تیلہ، سست تیلہ اور کالا تیلہ فصل پر حملہ آور ہو کر پودوں کے پتوں،شگوفوں،اور سٹوں سے رس چوستے ہیں جس سے پودا اور سٹے کمزور ہو جاتے ہیں۔
کیڑوں کے شدید حملہ کی صورت میں دانے سکڑ جاتے ہیں ، پتے پیلے ہو کر خشک ہو جاتے ہیں اور ان پر سیاہ پھپھوندی اُگ آتی ہے جس سے پو دے میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ امریکن سنڈی گندم کے سٹوں پر حملہ آور ہو کر دانوں کو کھاتی ہے جس سے پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ لشکری سنڈی گندم کے پتوں اور سٹوں کو کھا کر نقصان پہنچاتی ہے۔(جاری ہے)
اس کے تدارک کیلئے حملہ شدہ کھیت کے گرد کھائیاں کھودیں تاکہ سنڈیاں رینگتی ہوئی ان میں گر جائیں پھر ان کو مٹی میں دبا دیں ۔
گلابی سنڈی فصل پرحملہ آور ہو کر گندم کی درمیانی کونپل کو کاٹ دیتی ہے جس سے متاثرہ سٹوں میں دانے نہیں بنتے اور سٹہ سفید نظر آتا ہے۔فصل کو ان ضرر رساں کیڑوں اور سنڈیوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں اورمتاثرہ پودوں کو اکھاڑ کر زمین میں دبادیں۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.