ٹویوٹا نے ناقص سیٹ بیلٹ والی لگ بھگ تیس لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں
جمعرات 18 فروری 2016 17:47
واشنگٹن ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) وایس آف امریکہ کے مطابق جاپان کی ٹویوٹا موٹرز نے دنیا بھر میں 28 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں کیونکہ ان کی پیچھے کی سیٹوں کی سیٹ بیلٹیں ناقص تھیں۔ان گاڑیوں میں 2005 سے 2014 کے درمیان تیار کیے گئے مقبول ترین آر اے وی ۴ اور الیکٹرک آر اے وی 4ماڈل اور 2005 سے 2016 کے درمیان تیار ہونے والے ایس یو وی وین گارڈ ماڈل شامل ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی کو معلوم ہوا کہ امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والے دو مختلف حادثات میں سیٹ بیلٹس ٹوٹ گئیں۔کمپنی کے مطابق ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ ان حادثات کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے افراد کو آنے والی چوٹیں اور اموات اس مسئلے کی وجہ سے ہیں۔(جاری ہے)
ٹویوٹا نے کہا کہ وہ واپس منگوائی گئی گاڑیوں میں دھات سے بنے سیٹ کے فریم کو ڈھک دے گی تاکہ وہ بیلٹ کو کاٹ نہ سکے۔
واپس منگوائی گئی گاڑیوں کی اکثریت 13 لاکھ گاڑیاں شمالی امریکہ میں فروخت ہوئیں۔ٹویوٹا نے اس سے پہلے بھی حفاظتی اقدامات کے لیے کئی گاڑیوں کو واپس منگوایا۔ ان میں وہ لاکھوں گاڑیاں بھی شامل ہیں جن میں ناقص ایئر بیگ نصب تھے جنہیں جاپان کی کمپنی ٹکاٹا کارپوریشن نے تیار کیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.