آل بلوچستان متحدہ یونین کونسل کے زیراہتمام بلدیاتی اداروں کواختیارات نہ دینے کے خلاف آج مستونگ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

جمعرات 18 فروری 2016 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) آل بلوچستان متحدہ یونین کونسل کے زیر اہتمام بلدیاتی اداروں کواختیارات نہ دینے کے خلاف آج مستونگ میں احتجاج ہو گا آل بلوچستان متحدہ یونین کونسل کے چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی نے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ تین سا ل گزرنے کے باوجود بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دیئے جس کے خلاف آج مستونگ میں احتجاجی مظاہر ہ ہو گا اور یہ بلوچستان بھر میں تحریک جاری رہیں گے ۔