آغانواب شاہ کوبلوچستان کے مفادکی خاطرمشیروزیراعلیٰ بنایاجائے،محمدحنیف بادیزئی،محمدخان بادیزئی

جمعرات 18 فروری 2016 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محمد حنیف بادیزئی اور محمد خان بادیزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے مطالبہ کیا کہ آغا نواب شاہ کو صوبے کے مفاد کی خاطر مشیر بنایا جائے تاکہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جناب نواب شاہ کو مشیر بنائیں تاکہ وہ صوبہ اور نوجوانوں کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ نواب شاہ نے ضلع پشین میں مسلم لیگ (ن) کو انتہائی فعال رکھا اور آج پشین سمیت پشتون علاقوں میں مسلم لیگ (ن) مزید فعال ہو رہی ہے اور آئندہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی ۔