رینجرز کے ایم کیو ایم کے ہیڈ آفس نائن زیرو کے اطراف میں گشت، ایک گھر پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 23:00

رینجرز کے ایم کیو ایم کے ہیڈ آفس نائن زیرو کے اطراف میں گشت، ایک گھر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) رینجرز نے ایم کیو ایم کے ہیڈ آفس نائن زیرو کے اطراف میں رات گئے گشت شروع کیا ہے اور ایک گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پہنچی ہے۔ رینجرز کی جانب سے عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف میں گشت کیا جا رہا ہے جبکہ نائن زیرو کے قریب ایک گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا۔ اس دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔