پاکستان ہمارا ملک ہے ‘پاکستان کی ترقی وعزت ہماری عزت ہے ‘میاں نواز شریف کے ادوار حکومت میں جتنی ترقی پاکستان میں ہوئی ہے اور ہو رہی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ‘وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اور آزادکشمیر بھی ترقی میں اپنی مثا ل آپ ہو گا

مسلم لیگ(ن) میرپور کے رہنما اعجاز احمد میر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 19 فروری 2016 15:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) میرپور کے رہنما اعجاز احمد میر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ‘پاکستان کی ترقی وعزت ہماری عزت ہے ‘میاں نواز شریف کے ادوار حکومت میں جتنی ترقی پاکستان میں ہوئی ہے اور ہو رہی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ‘وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اور آزادکشمیر بھی ترقی میں اپنی مثا ل آپ ہو گا‘ مفاہمتی سیاست اور مجاور وزیراعظم پچھلے پانچ سالوں سے آزادکشمیر کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن کر چلے آرہے ہیں ریاستی شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے ہوائی اعلانات جھوٹی قسمیں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ کرپشن کا 75%مال چوہدری دلال فیصل آبادی کے ذریعے دوبئی پہنچ جاتا ہے کتنے شرم کی بات ہے کہ مجاور ٹولہ وفاقی وزراء کے آزادکشمیر آنے پر عورتوں کی طرح روتا چیختا مگر مچھ کے آنسو بہاتا نظر آتا ہے مگر چوہدری ریاض کے پاؤں پکڑتے اس کی منت سماجت کرتے اور بھتہ دیتے ہوئے وقت مجاور ٹولے کی غیرت اور ضمیر کیوں مر جاتا ہے جس دن نیب نے چوہدری دلال پر ہاتھ ڈالا اس دن مجاور ٹولہ ڈاکٹر آصف زرداری کے پاس دوبئی میں علاج کے لیے چلا جائے گا یا پھر جیل کی سلاخوں پیچھے ہوگا اعجاز احمد میر نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر زبان کے پکے اور ترقی کا جذبہ رکھنے والے دبنگ سیاسی لیڈر ہیں ضمنی الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت قریب آگیا ہے انشاء اللہ 2016میں ہی راجہ فاروق حیدر آزادکشمیر کے وزیراعظم ہونگے میرا اور تمام ن لیگی کارکنوں کا ان سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ وعدہ کے مطابق مفاہمت کی بھینٹ چرھائے جانے والے سابق امیدوار اسمبلی و وزیر صحت ارشد محمود غازی کو کشمیر کونسل کی ٹکٹ جاری کریں ارشد محمود غازی کے ممبر کشمیر کونسل منتخب ہونے سے میرپور شہر کے شہریوں کے درینہ مسائل نہ صرف حل ہونگے بلکہ عوام میں مسلم لیگ ن کا کھویا ہوا اعتما بھی محال ہوگا جس کا فائدہ ن لیگ کو آئندہ الیکشن میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

ضلع میرپور کے شہریوں نے پاکستان کو روشن اور سرسبز کرنے کے لیے دو بار اپنے آباؤ اجداد کی قبروں اور کاروبار کی قربانیاں دیں ہیں مگر آج بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر میرپور کے شہری سراپا احتجاج ہیں ضلع میرپور کے عوام کو ان کی قربانیوں کے صلہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مستثنیٰ قرار دیا جائے اور اگر بہت مجبوری ہے تو چار گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اس کے علاوہ مثاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی بحالی کا وعدہ بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے بن خرماں اور پورے شہر کو گیس کے کنکشن کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا کیا جائے ۔ن لیگ زندہ باد