عوام مسلم کانفرنس کی سابقہ کارکردگی کو ابھی تک نہیں بھولے ‘سردار عتیق احمد خان کا سنہرا دور اب تک یاد کر رہے ہیں‘پیپلز پارٹی دور حکومت میں کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 19 فروری 2016 15:02

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی نے کہا ہے کہ عوام مسلم کانفرنس کی سابقہ کارکردگی کو ابھی تک نہیں بھولے اور سردار عتیق احمد خان کا سنہرا دور اب تک یاد کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی دور حکومت میں کرپشن کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا۔مسلم کانفرنس کے دورحکومت میں ہر غریب و امیر کو یک نظر دیکھا گیا ۔

جس کے باعث معاشرے میں ترقی کی رہ ہموار ہوئی غریب کو اس کے جائز حقوق دلواکر غریبی اور امیری میں فرق ختم کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاضوان الیاس عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہاہے۔اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے متحد ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست بھی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا شروع سے ہی یہ مشن رہا ہے کہ پاکستان اور خطہ کشمیر کی بقاء کیلئے کام کرتے رہی ہے اور کرتی رہے گی۔اور معاشرے کے اندر عوام کی سہولت کیئے اچھے ادارے قائم کرنا ایک منشور اور مشن بھی تھا۔جسکی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کوتیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے دورحکومت میں ہر غریب و امیر کو یک نظر دیکھا گیا ۔

جس کے باعث معاشرے میں ترقی کی رہ ہموار ہوئی غریب کو اس کے جائز حقوق دلواکر غریبی اور امیری میں فرق ختم کیا۔اُنھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ خطے کی جماعت کا ثبوت دیا ہے اور دورِحکومت میں ترقی کے جال بچھا دیے اور ملک کو تعمیر وترقی کا ماڈل ملک بنادیا۔ اُنھوں نے کہا کہ جِس طرح مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے سٹوڈنٹس کو بے شمار سہولتیں دیں اور تعلیم کے اہم مواقع فراہم کئے جِس کی مثال آج کے دور حکومت میں کہیں بھی نہیں ملتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :