پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑااور مکان کی بجائے گولی، کفن اور قبرستان دیا ہے‘ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ملک کو افراتفری، لاقانونیت، انتشار ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا

مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے رہنماسردار طاہر یٰسین کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 19 فروری 2016 15:02

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء(پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے رہنماسردار طاہر یٰسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑااور مکان کی بجائے گولی، کفن اور قبرستان دیا ہے‘ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ملک کو افراتفری، لاقانونیت، انتشار ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا۔ عوام کی جان ، مال اور عزت و آبرو تک غیر محفوظ ہوکر رہ گئی ہیں۔

ملک میں کرپشن اور اقربا پروری عروج پر ہے۔ آئندہ انتخابات میں کرپٹ حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت حاصل کرکے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیاسردار طاہر یٰسین نے کہا ہے کہ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے حکمرانوں نے اپنے آقاؤں کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے گزشتہ5 سالوں میں ریاستی وسائل کو مال ِ غنیمت سمجھ کر لوٹا۔

آزادحکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔ وزیر اعظم اپنی وزارت عظمیٰ کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزادکشمیر کے مسائل کا واحد حل یہی ہے کہ یہاں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرکے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں آزادکشمیر کے مسائل کا واحد حل یہی ہے کہ یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو ۔

۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی نے عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکر رکھ دی ہے۔ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ روزگار نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان اپنی ڈگریاں جلارہے ہیں۔ کرپشن اور اقربا پروری عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ۔ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے۔

ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی بد سے بدتر ہوچکی ہے۔ حکومت کو عوامی مسائل سے کو ئی سرو کار نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کا روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ مذاق بن کر رہ گیا ہے اور عوام کو گولی ، کفن اور قبرستان کے سوا کچھ نہیں ملا۔ آزادکشمیر ھاندلی کی پیداوار حکومت نے اپنے آقاؤں کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے آزادخطہ میں کرپشن کی انتہاکردی ہے۔ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا پہیہ مکمل طور پر جام ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے تک فنڈز نہیں ہیں۔ ملکی دولت کرپشن کی نظر ہوکر رہ گئی ہے

متعلقہ عنوان :