وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطہ کے اندر تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ‘چوہدری سہیل بابو

جمعہ 19 فروری 2016 15:05

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) پیپلزسٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنما چوہدری سہیل بابونے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطہ کے اندر تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایک مختصر عرصہ میں عوم کو بنیادی حقوق دلوا کر عوام کی حوصلہ افزائی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چوہدری سہیل بابو نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مخلص جماعت ہے اور صحیح معنوں میں مخلص ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے پیپلز پارٹی نے اپنی الیکشن مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کر دےئے یہں اور عوام کو بہترین جمہوری طریقے سے احترام کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی طور پر ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہر مشکل وقت میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور عوام کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور اپنے منشور پر چلتے ہوئے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی پاسداری کرتی ہے اور جمہوریت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جمہوریت کی بنیاد بھی پیپلز پارتی نے اپنے دورحکومت میں رکھی اور جمہوریت کو اہم مقام دلوایا ہے

متعلقہ عنوان :