ہجیرہ ،قوم پرست، آزادی پسند اور ترقی پسند جماعتوں کے زیر اہتما م 24فروری کو ''خو د مختار کشمیر کانفرنس ''منعقد کرنے کا اعلان

تمام آزادی پسند جماعتیں کو شرکت کرنے دعوت

جمعہ 19 فروری 2016 17:11

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) ہجیرہ کے نواحی گاؤں اکرام آباد میں قوم پرست، آزادی پسند اور ترقی پسند جماعتوں کے زیر اہتما م 24فروری کو ''خو د مختار کشمیر کانفرنس ''منعقد کرنے کا اعلان،کانفرنس میں تمام آزادی پسند جماعتیں کو شرکت کرنے کی دعوت ،خودمختار کشمیر کانفرنس میں کشمیرسمیت پاکستان و بیرون ممالک سے رہنماء شرکت کرینگے کانفرنس کشمیر کی آزادی و خود مختاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی،انتظامیہ کمیٹی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں جموں کشمیر نیشنل سٹو ڈنٹس فیڈریشن ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ،جموں کشمیر سٹو ڈنٹس لبریشن فرنٹ،جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی،یو کے پی این پی، جے کے پی این پی،محاز رائے شماری، فریڈم موومنٹ ،لبریشن لیگ سمیت دیگر جملہ آزادی پسند جماعتوں کے زیر اہتمام چوبیس فروری بروز بدھ کو آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے نو احی گاؤں اکرام آباد میں عظیم الشان ''خودمختار کشمیر کانفرنس''منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا اس سلسلہ میں منتظمین کا ایک اہم اجلاس اکرام آباد مارکیٹ میں منعقد ہوا ،اجلاس سے صداقت حسرت،ساجد کشمیری، سردار خلیل،امجد خان، جاوید خان، سردار آصف، وسیم کشمیری،واسد کشمیری، غفار صائم،کا لا بھائی،وقار احمد،قمر قاسم،اورنگزیب کشمیری،حسن جمیل،سہیل آفتاب،کمانڈر یاسین، محمد فاروق،واجد کشمیری،احتشام کشمیری،ضیافت خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خودمختار کشمیر کانفرنس آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے درپردہ تقسیم کشمیر کی سازشوں کو بے نقاب کرے گی خودمختار کشمیر خطہ کی عوام کے مفاد میں ہے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی منشاء کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشاء سمیت دنیا میں جنگ کے بادل چھائے رہیں گے اور امن کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا خودمختار کشمیر ہی خطہ میں امن کی ضمانت دیتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اس کانفرنس میں تمام محب وطن کشمیری اپنی شرکت کو یقینی بنائیں کانفرنس کی کامیابی کے لیے مختلف سیکٹر زمیں کمیٹیوں کوحتمی شکل دی جا رہی ہے اور عوام سے ڈور ٹو ڈور رابطے قائم کیے جائیں گے خودمختار کشمیر کانفرنس آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو پاش پا ش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :