ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا لاہور کے مشہور مغل اعظم شادی ہال پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 فروری 2016 21:10

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا لاہور کے مشہور مغل اعظم شادی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے لاہور کے مشہور مغل اعظم شادی ہال پر چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی جانب سے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون میں مشہور مغل اعظم شادی ہال پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپے کے وقت ہال میں تین شادیوں کے فنکشن جاری تھے۔ عائشہ ممتاز نے کچن کے ناقص انتظامات پر شادی ہال کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا تاہم شادی کی تقریبات کے جاری ہونے کے باعث وہ تاحال شادی ہال میں موجود ہیں اور رات 10 بجے تقریبات ختم ہوتے ہی اسے سیل کر دیں گی۔

متعلقہ عنوان :