وزیر داخلہ کا ویز ے کے حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

وزارت داخلہ و خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر کسی کے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے از خود ایسا عوام دشمن معاہدہ نہ کرسکے، چوہدری نثا ر، ترجمان وزارت داخلہ

جمعہ 19 فروری 2016 21:53

وزیر داخلہ کا ویز ے کے حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور جیریز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستانی ویز ے کے حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ و خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر کسی کے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے از خود ایسا عوام دشمن معاہدہ نہ کرسکے۔

جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی ویز ے کے حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ہے ،اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے گذشتہ دورِ حکومت میں کئے گئے اس معاہدے کے ایوارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے اور اس بات کا بھی قانونی جائزہ لیا جائے کہ کیا یہ معاہدہ منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ ۔

(جاری ہے)

تر جمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ و خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر کسی کے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے از خود ایسا عوام دشمن معاہدہ نہ کرسکے اور پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزاروں سے زائد رقم وصول کرنا نا قابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے،وزیر داخؒہ نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے ایساکرنا ممکن نہ ہو تو ایسا نظام وضع کیا جا ئے کہ اس معاہدے کے اختتام پر پاکستانی ویزہ فیس کو کم سے کم کیا جا سکے ۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :