لاہور، ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پویس حکام کا شہر میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 19 فروری 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پویس حکام نے شہر میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ لاہور پولیس کے ایک اعلیٰ سطح اجلاسمیں کیا گیا ہے ، اجلاس میں شہر کے مختلف مقاماتپر کی جانیوالے ناکہ بندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم یہ فیصلہ بھی کیاگیا ہے کہ شہر میں پولیس قانون پر انحصارکرنے کے بجائے گشت اور انٹیلی جنس سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے نئی حکمت عملی کے تحت کسی بھی تھانے کا ایس ایچ او ناکے پر کھڑا ہونے کی بجائے گشت اور انٹیلی جنس کی مدد سے ٹارگٹ کلنگ پر قابو پائے ،حکمت عملی کے تحت شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قائم ناکوں پر پولیس نفری بڑھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان مقامات پر 8سے 10پولیس اہلکارتعینات کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی جن میں سی سی پی او امین وینس ڈی جی آئی آپریشن حیدر اشرف سمیت دیگر افسران بھی شامل ہوئے

متعلقہ عنوان :