کاشتکار تربوز کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کریں ،ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 20 فروری 2016 14:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) کاشتکار تربوز کی کاشت 15 مارچ تک مکمل کریں شوگر بے بی تربوز کی اگیتی اور اور جلد تیار ہونے والی محکمہ کی منظور شدہ قسم کاشت کریں۔ یہ قسم پنجاب کے میدانی علاقوں میں بہت کامیابی سے کاشت کی جاتی ہے۔تربوز کی کاشت کے لیے ایک کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔محکمہ زراعت کے ترجمان قمر یوسف راحیل ریسرچ انفارمیشن کے مطابق تربوز کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے اچھے نکاس والی اور زرخیز میرا زمین بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

کاشت سے ایک ماہ پہلے ہموار کی گئی زمین میں گوبر کی گلی سڑی کھاد 15سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالیں اور اسے یکساں بکھیر کر ہل چلا کر زمین میں ملا کر پانی لگا دیں۔ زمین وتر آنے پر دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کو تلف کریں ۔ کاشت کے وقت ہل سہاگہ چلا کر زمین باریک اور ہموار کرلیں۔ پھر 3.75میٹر فاصلے پر پٹڑیاں بنانے کے لئے نشان لگائیں۔ نشان کے دونوں طرف 30سینٹی میٹر دورسفارش کردہ کھادوں کی سفارش کردہ مقدار ملا کر چھٹا کردیں اور اس کے بعد پٹڑیاں بنادیں۔ بیج کو پٹڑیوں کے دونوں کناروں پر 50سے 60سینٹی میٹر کے فاصلے پر بویا جائے اور ایک جگہ دو سے تین بیج بو ئے جائیں۔تربوز کے پھل کو اُس وقت بیل سے توڑا جائے جب یہ پوری طرح پکاہو۔

متعلقہ عنوان :