چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی احسن اقدام ہے، شیخ سراج منیر

ہفتہ 20 فروری 2016 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی احسن اقدام ہے آزادکشمیر کے اندر صاف اور شفاف انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کو کمپیوٹررائز کیا جائے سابقہ ووٹر لسٹوں پر انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے امید ظاہر کی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے گزشتہ روز اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیربوکھلاہٹ کے نتیجے میں آزادکشمیر کے اندر خون خرابے کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے وہ جانتی ہے کہ اب پی پی حکومت نہیں آسکتی کرپشن کے اتنے ریکارڈ قائم کیے ہیں کہ عوام موجودہ حکومت سے بدظن ہے اس لیے وہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں لیت ولعل سے کام لے رہی تھی سپریم کوٹ کے فیصلے کو سراہاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :