سپین میں چھاپوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کا گروہ گرفتار

ہفتہ 20 فروری 2016 16:37

سپین میں چھاپوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کا گروہ ..

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) سپین میں چھاپوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کے علاقے لاریوخا ڈویڑن کی ایک پاکستانی ایسوسی ایشن میں عہدے کے اعتبار سے دوسرے نمبر کی پوزیشن رکھنے والے جاوید ڈبل اے کو سپین رینجرز نے دیگر 4 پاکستانیوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

رینجرز نے آپریشن ”کاآؤبا“ کے تحت یوروپول ایجنسی پر 150 سپاہیوں کی مدد سے کیا۔ گرفتار کئے گئے گروہ کے ارکان کو پکڑنے کے لئے لگرونیا، کالااورا ،اور تودیلا میں 14 گھروں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے بہت بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ، ویزا اسٹیکرز، ڈومیسائل، پاکستانی شناختی کارڈ، 22 ہزار یورو ، 55 موبائل فون اور حسابی کھاتے رینجرز نے اپنی تحویل میں لے لیے۔

(جاری ہے)

ملزم جاوید اورگروہ کے دیگر 4 افراد پاکستانیوں کو براستہ اٹلی اور براہ راست اسپین لائے جانے کے بعد ان سے ڈونر کباب کی دکانوں اور پی سی اوز پر جبری مشقت بھی کرواتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ٹیلیفون پر گروہ کے ارکان کی بات چیت ریکارڈ کرنے کے بعد فوری طور پر چھاپے مارے گئے،ریڈنگ ٹیم کے مطابق اگر فوری چھاپے نہ مارے جاتے تو گروہ کے تمام ارکان برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور پاکستان منتقل ہوجاتے جس کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں۔گرفتارشدہ ملزم جاوید بھی 11 مارچ کو اپنے خاندان کے ہمراہ مانچسٹر کیلئے جہاز میں اپنی نشستیں بک کروا چکا تھا جہاں اس نے خاندان کی مستقل رہائش کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :