رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ایرانی قونصل جنر ل کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال، پاکستان اور ایران برداراسلامی ملک ہیں علاقائی معاملات افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہئیں۔رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز۔۔ایران پاکستان میں ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ایرانی قونصل جنر ل محمد حسین بنی اسدی کی گفتگو
ہفتہ 20 فروری 2016 18:49
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے ملاقات کی ۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ امور اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو قومی سطح پر درپیش مسائل کے حل کیلئے موجودہ قیادت نیک نیتی اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
بالخصوص توانائی کے شعبے میں کئی ایک منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران برداراسلامی ملک کے علاوہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ایک دوسرے سے صدیوں پر محیط تعلقات کے حامل ہیں جنہیں موجودہ دور کے تناطر میں مضبوط سے مضبوط تر بنایا جارہاہے ۔(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہاکہ دونوں ملکوں کی تاریخی ،تعلیمی اور جغرافیائی حیثیت بھی ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہے ۔
انہوں نے ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوبارہ عالمی دھارے میں شامل ہونے پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند امر قراردیا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی معاملات افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہئیں۔اپنی گفتگو میں ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کو سراہا۔انہوں نے ایران کی طرف سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ بالخصوص ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے میں نئے منصوبوں کے اجرا میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.