Live Updates

نیب جیسے اہم ادارے کو احتسابی عمل سے روکنا جمہوری حکومت کو زیب نہیں دیتا ، احتسابی عمل کو پورا کرنے اور لوٹی ہوئی دولت کو واپس لینے کیلئے کرپٹ شخصیات کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے، موجودہ دور میں اہل صحافت کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے

عمران خان کی سابق اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان کی نعیم اختر خان صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 20 فروری 2016 22:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ معروف اینکر ریحام خان نے کہا ہے کہ نیب جیسے اہم ادارے کو احتسابی عمل سے روکنا جمہوری حکومت کو زیب نہیں دیتا ، احتسابی عمل کو پورا کرنے اور لوٹی ہوئی دولت کو واپس لینے کیلئے کرپٹ شخصیات کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ، کرپٹ افراد پر مشتمل ٹولہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر باری باری پارلیمنٹ میں گھس جاتا ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں صدر پریس کلب سرگودھا نعیم اختر خان مرحوم کے صاحبزادوں جنید خان، صارم علی خان اور دیگر لواحقین سے انکے دفتر میں اظہار تعزیت کر رہی تھیں انکے ہمراہ سینئر صحافی نصراﷲ ملک اور مبین رشید بھی تھے۔ اس دوران صحافیوں سے گفتگومیں ریحام خان نے کہا کہ کرپٹ شخصیات کو بے نقاب کرنے اور ان سے سترہ کروڑ پاکستانیوں کی لوٹی رقم واپس دلانے کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کی جنگ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کے صحافیوں کا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر حفاظتی سامان‘ سکیورٹی اور معمولی معاوضوں پر کام کرنے والے پاکستان کے میڈیا پرسنز ملک و قوم کے مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ قبل از ایں نہوں نے نعیم اختر خان مرحوم صدر پریس کلب کی وفات پر ان کے صاحبزادوں جنید خان اور صارم علی خان سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ نعیم اختر خان جیسے صحافیوں نے اپنی جرات‘ بہادری اور نڈر صحافت کے ذریعے سرگودھا سمیت پاکستان بھر کے صحافیوں کو ایک نئی راہ دی ہے۔ جس پر چلتے ہوئے اہل صحافت بالخصوص ان کے بیٹے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں اہل صحافت کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں جن مشکلات کا سامنا ہے انکا مقابلہ نڈر، بے باک،باہمت،باحوصلہ اور اپنے مقصد سے بے لوث لگاؤ رکھنے والا صحافی ہی کر سکتا ہے اور صدر پریس کلب نعیم اختر خان مرحوم انہی اوصاف حمیدہ کے مالک بے خوف اور منجھے ہوئے کارکن صحافی تھے جنہوں نے قیادت کی ذمہ داریوں میں بھی اپنے آپ کو ایک کارکن صحافی اور ہر ایک کا دوست و مربی اور معاون ہونے کا مظاہرہ کیا جو دوسروں کے لیے باعث تقلید ہے۔

ریحام خان نے صدر سرگودھا پریس کلب نعیم اختر خان مرحوم کی صحافتی اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے قلم نے معاشرتی مسائل کو بڑی ذمہ داری اور بے خوفی سے اجاگر کیا اور ہر شعبہ زندگی کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے جدوجہد کی۔ قلم اور آواز سے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کی۔انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتی ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :