بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لینے والی خواتین کا کینسر کی بیماری کے متعلق مفت ٹیسٹ کرا یا جائے گا ، ماروی میمن

ہفتہ 20 فروری 2016 22:44

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن رکن قومی اسمبلی ماوری میمن نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وظیفہ لینے والی خواتین کا کینسر کی بیماری کے متعلق مفت ٹیسٹ کرا یا جائے گا، اور کینسر کی بیماری میں مبتلا خواتین کا مفت میں علاج کرا یا جائے گا ، ایسا حکومتی معاہدہ ایک غیر سرکاری ادارے سے ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر محبوب بروہی کے ماموں کے انتقال پر تعزیت کر نے کے بعد صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں ، جھموریت کو کوئی خطرا نہیں ہے ، افواہوں سے حکومتی نہیں گرتی ہیں نہ ہی بنتی ہیں ، نیب کی کارگردگی کو وفاقی حکومت مختلف پہلوسے دیکھ رہی ہے ، لیکن نیب سمیت تمام اداروں کا احترام ضروری ہے ، ماروی میمن نے ٹھٹھہ کے دورے کے دوران صوفی بزرگ درگاہ عبداﷲ مسن کے سجادہ نشین صوفی فقیر علی احمد مسن ،بینظیر انکم سپورٹ پرو گرام میر پور ساکرو کے اسٹنٹ کمشنر محمد اقبال عباسی کے انتقال پر ان کے ورثہ سے تعزیت کی ، انھوں نے چھتو چنڈ کے نوا حی برو ہی گا وں پہنچ کر پولیٹینکل کالیج ٹھٹھہ کے پرنسیپل نواز علی بروہی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی

متعلقہ عنوان :