وا ئلڈ لائف کی ٹیم نے بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والی نر نیل گائے کو چھانگا مانگا پارک پہنچا دیا

ہفتہ 20 فروری 2016 22:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد ایاز خاں کی جانب سے تشکیل دی گئی سرحدی علاقوں کی نگرانی پر مامور ٹیم نے بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والی نر نیل گائے پاکستان رینجرز کے جوانوں کی مدد سے پکڑ کر والڈ لائف پارک چھانگا مانگا پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنگن پور ضلع قصور کے سرحدی علاقے سے بھارت کی سرحد عبور کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والی ایک نر نیل گائے کے بارے میں پاکستان رینجرز کے افسران نے اطلاع دی جس پر محکمہ جنگلی حیات کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہوریجن ڈاکٹر انور گل کی سربراہی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ کر چھانگا مانگا وائلڈ لائف پارک منتقل کردیاہے - ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو شاباش دی ہے اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے -

متعلقہ عنوان :