گوادر میں محکمہ تعلیم کے دفترپردستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 20 فروری 2016 22:46

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) گوادر میں محکمہ تعلیم کے دفترپردستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب نامعلوم افراد گوادر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب محکمہ تعلیم کے دفترپردستی بم حملہ پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم حملے میں دفترکے احاطے میں کھڑی بس کو نقصان پہنچا، دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقع کی اطلاع ملتے ہی فوسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :