ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج ،3 خواتین سمیت7 پاکستانی شہری بھی پھنس گئے ،فتح گڑھ صاحب میں محصور پاکستانیوں کو ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا دیا گیا ہے ،پولیس

اتوار 21 فروری 2016 23:54

ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج ،3 خواتین سمیت7 پاکستانی شہری بھی پھنس ..

چندی گڑھ/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے باعث7 پاکستانی شہری بھی پھنس گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔اتوار کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے باعث جہاں نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے وہیں پاکستان کے 7 شہری بھی فتح گڑھ صاحب میں محصور ہوگئے ہیں۔

پاکستانیوں میں3 خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے کے خلاف جاٹ برادری کا احتجاج فسادات میں تبدیل ہو چکا ہے جس میں اب تک 10 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ریاست ہریانہ میں کرفیو اور فوجی گشت کے باوجود جاٹ برادری نے اپنے حقوق کے لئے بھوانی اور سونی پت کے اضلاع میں احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے 2 پولیس چوکیوں، دکانوں اور اے ٹی ایم مشینوں کو نذر آتش کردیا۔

متعلقہ عنوان :