ایڈورڈ سنوڈن نے امریکا لوٹنے کے لیے آمادگی ظاہرکر دی

پیر 22 فروری 2016 00:02

ایڈورڈ سنوڈن نے امریکا لوٹنے کے لیے آمادگی ظاہرکر دی

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے امریکا لوٹنے کے لیے آمادگی ظاہرکر دی ہے بشرطیکہ امریکامیں ان کے خلاف منصفانہ مقدمہ کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ ایڈورڈ سنوڈن ان دنوں روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سنوڈن نے اس بارے میں اعلان سکائپ کے ذریعے نیو ہیمپشائر میں ایک فورم میں حصہ لیتے ہوئے کیا تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف چلائے جانے والے مقدمے کے دوران ان کے وکلاء کو خفیہ معلومات منظر عام پر لانے کی اجازت ملنی چاہئے۔یاد رہے کہ سن 2013 میں ایڈورڈ سنوڈن نے امریکی خفیہ اداروں کے جاسوسی کے پروگراموں کے بارے میں معلومات فاش کی تھیں۔