پیپلزپارٹی نے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے میں بھرپورکردار ادا کیا‘مسلم لیگ نوازہٹیاں بالا

پیر 22 فروری 2016 13:16

ہٹیاں بالا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن ضلع ہٹیاں بالا نے جماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ غلام قادر کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید سے استغفی کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے میں بھرپورکردار ادا کیا جس دن مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا تھا اسی دن حکمران جماعت پی پی نے پاکستان کے خلاف یوم سیاہ منا کر ثابت کیا کہ یہ انڈیا کے ایجنٹ اور را کے دست بازو ہیں پاکستان کے ذمہ داران ادارئے ان کی حرکتوں کا نوٹس لیں ،کئی ایسا نہ ہوں کہ یہ کشمیر کا سودا کریں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید فوری استغفی دیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نکیال واقعہ کوایشو بنا کر سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے ان دونوں کی اس حرکت کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے لیگی کارکنان ضلع ہٹیاں بالا نے کہا کہ پی پی پی اور کانفرنس کو آزاد کشمیر کے عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اب یہ عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے اوچے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں گزشتہ انتخابات میں وفاق کی مداخلت پر لیگ کا مینڈیٹ بلڈوز کیا گیا تھا سابق امیدار اسمبلی حلقہ نمبر چھ ڈاکٹر مصطفی بشیر،مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن)سید عجائب ہمدانی ،مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے صدر محمد فر ید خان سیکرٹری جنرل راجہ عنصر منظور، نتصار گیلانی،اسرار ہمدانی،تحصیل صدر راجہ مشتاق خان،تحصیل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر منیر ہمدانی، صدر حلقہ 5 عبد القیوم خاں،سیکریٹری جنرل حلقہ پانچ کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان،صدر حلقہ6راجہ محمد فرید خاں، پرویز درانی، تصویر نقوی، حکیم شمیم اعوان ،طاہر فاروق ،ملک خرم جاویداعوا,ن،راجہ سعود الیاس،وقارہدایت چوہدری،شیخ وقار احمد اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ۔