Live Updates

پا کستان تحریک انصاف آزاد کشمیر 24 فروی کوکوٹلی میں بھرپور شو آف پاور کرے گی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کا قائد کشمیر برسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں شاندار استقبال کیا جا ئے گا

پیر 22 فروری 2016 13:16

ہٹیاں بالا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) پا کستان تحریک انصاف آزاد کشمیر 24 فروی کوکوٹلی میں بھرپور شو آف پاور کرے گی کوٹلی آمدپر قا ئد عوام صدر تحریک انصاف عمران خا ن خطاب کر یں گے کوٹلی کنو شن میں آ مد پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کا قائد کشمیر برسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں شاندار استقبال کیا جا ئے گایہ جلسہ آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ بدل دے گا ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف آزاد کشمیرکے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ اسحاق طاہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتی ہے ہمارا ایجنڈا چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی ہے جس میں حقداروں کو ان کا حق دہلیز پر ملے،میرٹ کی بالادستی ہو اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متحد و منظم ہے انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں روائیتی سیاستدانوں کو ٹف ٹائم دیں گے اس سلسلہ میں ڈور ٹو دور مہم جاری کر دی ان آزاد خطہ کے عوام نے حقیقی تبدیلی کے نعرے پر لبیک کہتے ہوئے سیاسی جدوجہد کا نیا علم تھام لیا ہے انشاء اللہ جیت تحریک انصاف کا مقدر ٹھہرے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میں محروم طبقہ کو اجارہ دار سیاست سے نکال کر عام آدمی کو اس کا مقام دلوانے کی جدو جہد کر رہی ہے اس ضلع کے دونوں حلقوں میں چند خاندانوں کے گرد گھومتیہوئی سیاست کو متوسط درجے کے لوگوں میں لانا ہمارا نصب العین ہے ۔ آزادی سے لے کر آج تک اس علاقہ کو نہ ہی اس کے حقوق ملے ہیں نہ ہی سیاست دانوں نے عام آدمی کو اس کے شرعی ، اخلاقی اور انسانی حقوق دینے کی روش اپنائی ہے ۔

پی ٹی آئی نچلی سطح تک اقتدا ر کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے اور بوسیدہ سیاست کی بجائے نوجوان قیادت کو ترجیح دیتی ہے ہے ہم انقلابی سوچ لے کر نکلے ہیں علاقہ کی تعمیر و ترقی کا گراف زیرو ہے ۔ میرٹ کی پا مالی عروج پر ہے اور عوام ٹھیکیدار ی اور موروثی سیاست سے تنگ آ چکی ہے کہ آذاد خطہ کے عوام نسل در نسل کرپٹ سیاسی کلچر سے عاجز آ چکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری نام نہاد سیاسی مفاہمت کے ڈرامے کی بدولت کسی تیسری نئی راہ کی تلاش میں ہیں ایسے میں پاکستان تحریک انصاف آزاد خطہ کے عوام کیلئے تازہ اور خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات