چھوٹے شہروں میں غیر ملکی کارکنوں اور کسانوں کی رہائش کو ترجیح دی جائے ، چینی حکومت

پیر 22 فروری 2016 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) چینی کابینہ نے مقامی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی کارکنوں اور کسانوں کی چھوٹے شہروں میں آمد کی حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ کونسل نے کہا ہے کہ چند بڑے شہروں کو چھوڑ کر دیہی علاقوں میں رہنے والے غیر ملکیوں اور کسانوں کو ان شہروں میں رہنے کے لئے رجسٹرڈ کیا جائے جہاں وہ کام کررہے ہیں ۔کونسل نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے پیداوار میں اضافہ بننے والے عوامل (افراد ) کو شہروں میں رہ کر کام کرنے کا موقع دیا جائے تا ہم ملک کے وہ بڑے شہرجہاں آبادی کا دباؤ پہلے ہی زیادہ ہے وہاں انہیں آ کر رہنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔