کراچی، بی کام پرائیویٹ کے امتحانات کل سے شروع ہونگے

پیر 22 فروری 2016 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات آج( منگل)23 فروری سے شروع ہوں گے۔ طلبا کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں سات امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں نوسینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق امسال بی کام پرائیویٹ کے امتحانات میں12827 طلبا وطالبات شرکت کریں گے جس میں سال اول ودوئم کے7265 طلبا جبکہ5562 طالبات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :