Live Updates

نصیرآباد کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی سنگین صورتحال،طلباء اور والدین پر یشا ن

پیر 22 فروری 2016 16:36

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) نصیرآباد کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی سنگین صورتحال اور طلباء اور طالبات عدم تحفظ کے احساس کا شکار والدین بھی تشویش میں مبتلاء وزیراعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا نے کے واقعات کے بعد ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع نصیرآباد میں بھی طلباء اور طالبات سمیت ان کے والدین بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں ڈیرہ مراد جمالی کے ڈگری کالج سمیت ضلع نصیرآباد کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے صورتحال پریشان کن بے حال ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے یہ اعلان کیا تھا کہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات دیئے گئے ہیں لیکن ضلع نصیرآباد میں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کے برعکس صورتحال ہے ڈیرہ مرادجمالی کے واحد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی چاردیواری تک نامکمل ہے گورنمنٹ اسپیشل ہائی سکول کی چاردیواری تقریبا4 فٹ کی اونچائی پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے والدین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ایسی سنگین صورتحال کے پیش نظر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی ضلع نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ علی احمداوربلوچستان سوشل اکیڈمی کے صدر آغانیاز مگسی سمیت نصیرآباد کے سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ضلع نصیرآباد کے تعلیمی اداروں کے سیکورٹی یقینی بنا نے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :