ڈولفن بھی شہدائے سیلفی میں شامل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 فروری 2016 03:56

ڈولفن بھی شہدائے سیلفی میں شامل ہوگئی

سیاحوں نے ایک نایاب نسل کی ڈولفن کے بچے کو سمندر سے نکال کر اس کے ساتھ سیلفی بنوائیں۔ سیلفیاں تو باقی رہیں تاہم ڈولفن کا بچہ مر گیا۔
ڈولفن کا یہ بچہ بیونس آئرس کے ساحل سانتا ٹریسٹا کے ایک ریسورٹ میں مارا گیا۔ بے حس سیاحوں نے ڈولفن کے بچے کو سمندر سے نکال کر ایک دوسرے کے پاس بھی پھینکا۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کی وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق سیاحوں نے اسے ساحل سمندر کی ریت پر پھینکا اور تڑپتا مرنے کےلیے چھوڑ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق کچھ بے حس سیاح ڈالفن کے مردہ جسم کے ساتھ بھی سیلفیاں لیتے دیکھے گئے۔
فرانسسکن نسل کی یہ ڈولفن دوسری ڈولفن مچھلیوں کی طرح پانی سے اوپر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی۔ دنیا میں اس نسل کی صرف 30ہزار ڈولفن بچی ہوئی ہیں۔