کراچی انٹر بورڈ کا معذور طالب علموں کو عمرکی حد میں 5 سال کی رعایت دینے کا فیصلہ

منگل 23 فروری 2016 12:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی نے معذور طالب علموں کو عمرکی حد میں پانچ سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بھی گورنر سندھ کی ہدایت پر ایسے طالب علموں کے لیے سیکنڈری کلاسز میں داخلے کے لیے عمر کی انتہائی حد میں 5 سال تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ سے خصوصی طالب علموں کے والدین نے درخواست کی تھی کہ ان کے بچے سیکھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں، اس لئے ان کو عمر میں رعایت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :