باغبانوں کو بیر کا پھل پوٹاشیم پر میگنیٹ کے محلول سے دھو کر پیک کرنے کی ہدایت

منگل 23 فروری 2016 13:59

فیصل آباد۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) باغبانوں کو بیر کا پھل زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کیلئے اسے پوٹاشیم پر میگنیٹ کے محلول سے دھو کر پیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ باغبان بیر کے پھل کی برداشت کے بعدپھل کو گتے کے ڈبوں یا کریٹوں میں پیک کر یں تاکہ ان کو دور دراز کی منڈیوں تک بآسانی اور محفوظ طریقے سے پہنچایا جا سکے نیزپھل کو زیادہ دور دراز تک ترسیل کرنے کی غرض سے پھل کو0.05فیصد پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے محلول سے دھویا جائے تاکہ فنجائی سے بچاؤ سمیت پھل کی کوالٹی برقرار رہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ پھل کونامیاتی میٹریل میں پیک نہ کیا جائے اور اس مقصد کے لیے نائلون کے میٹریل کے استعمال کو ترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باغبان و کاشتکار بیرکی مناسب وقت پر درست طریقے سے برداشت کریں کیونکہ کچے پھل کی برداشت سے اس کا ذائقہ اور ساخت بُری طرح سے متاثر ہوتے ہیں۔اسی طرح وقت سے پہلے برداشت کی صورت میں ذائقہ ترش ہو جاتا ہے اور منڈی میں قیمت کم لگتی ہے جبکہ دیر سے برداشت کی صور ت میں پھل زیادہ پکاہونے کی وجہ سے گل سڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیر کے پھل کے پکنے کا صحیح وقت وہ ہوتا ہے جب اس کا رنگ سنہری زرد، ذائقہ میٹھا اور ہلکا تُرش ہو جائے۔انہوں نے بتایاکہ بیر کی برداشت کا مناسب وقت صوبہ پنجاب میں فروری سے اپریل تک ہے۔

متعلقہ عنوان :