گرلز کیڈٹ کالج نواب شاہ میں ستمبر 2016 سے کلاسز کا آغازہوگا

منگل 23 فروری 2016 15:14

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاک فضائیہ کے ائیروائیس مارشل سلیمان بخاری نے کہا ہے کہ گرلز کیڈٹ کالج نواب شاہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گرلزکیڈٹ کالج ہے جس میں ستمبر 2016 سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

نواب شاہ میں بختاور گرلزکیڈٹ کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ائیروائیس مارشل سلیمان بخاری کے مطابق کالج کے لیے پرنسپل او ر ایڈمن آفیسر کی نامزدگی ہو چکی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کیڈٹ کالج میں داخلے کے لئے60فیصد کوٹہ سند ھ کیلئے ‘40فیصد کوٹہ دیگر صوبوں کی طالبات کے لیے ہوگا۔چیف انجینئرایجوکیشن ورکس محمد بچل میمن نے بتایا کہ 1896ملین روپے کی لاگت سے کالج کی عمارت مکمل کی جارہی ہے ، اور کیڈٹ کالج کا انتظام ائیر فورس کے حوالے کیا جا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :