سعودی عرب اورالقاعدہ ملکر حوثیوں کے خلاف لڑرہے ہیں،بی بی سی کا دعویٰ
11ماہ سے سعودی اتحاد اورالقاعدہ جنگجویمن میں باغیوں کے خلاف برسرپیکارہیں،رپورٹ
منگل 23 فروری 2016 22:14
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں لڑنے والے اتحادی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا اور القاعدہ کے جنگجو تعز شہر میں حوثی باغیوں کے خلاف اکٹھے لڑ رہے ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تعز شہر کے لیے جاری لڑائی میں ایک دستاویزی فلم بنانے والی خاتون نے ویڈیو بنائی ہے جس میں القاعدہ کے جنگجو اور یمنی حکومت کی حمایتی ملیشیا جس کی حمایت متحدہ عرب امارات کر رہی ہے کو اکٹھے لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تعز شہر کے تمام راستوں پر حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے اور شہر میں مقامی ملیشیا محصور ہوگئی ہے جبکہ اتحادی فوج باغیوں پر جنوب اور مغرب سے کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے۔اس لڑائی کے باعث تعز شہر میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق دو لاکھ شہری شہر میں محصور ہیں جن کو طبی امداد اور خوراک کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
دستاویزی فلم بنانے والی صفا الاحمد پچھلے سال تعز کی فرنٹ لائن پر گئی تھیں۔
محاذ پر انھوں نے حکومت کی حمایتی ملیشیا سے بات ہوئی جو پہاڑی کی چوٹی پر متحدہ عرب امارات کی فوج کی مدد سے حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہے تھے۔ متحدہ عرب امارات ملیشیا کو ٹیکٹیکل سپورٹ مہیا کر رہی تھی۔اس گروہ نے سافا کو بتایا کہ ان کا تعلق انصار الشریعہ سے ہے جو القاعدہ سے منسلک ہے اور وہ ایک عورت کی اس جگہ پر موجودگی سے ناراض ہیں۔صافا کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ القاعدہ نے اپنے جنگجو تعز شہر اس لیے بھیجے کہ اس کا اثر و رسوخ مزید بڑھے اور وہ اپنا پیغام پھیلا سکیں۔پچھلے 11 ماہ میں کئی اطلاعات آ چکی ہیں کہ جنوبی یمن میں اتحادی فوج اور القاعدہ کے جنگجو حوثیوں کے خلاف اکٹھے لڑ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.