ہالینڈ میں ٹرین حادثہ، تین افرادہلاک،چھ زخمی

منگل 23 فروری 2016 22:16

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) ہالینڈ کے شمال مشرقی حصے میں ہونے والے ایک ٹرین حادثے میں تین افرادہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہان نوٹن کے علاقے میں ہونے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تین افرادمیں سے ایک ڈارئیور اوردومسافر ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے مذکورہ مسافر ٹرین موبائل ہائیڈرالک پلیٹ فارم سے ٹکرا گئی جس کا ڈرائیور ریلوے ٹریک کراس کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ٹرین ٹریک سے اتر گئی اور کئی بوگیوں الٹ گئیں۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 15 افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :