لاہور، پنجاب یونین آف جرنلسٹس )برنا(کے انتخابات

1865ووٹروں نے حقِ رائے دہی استعمال کیا

منگل 23 فروری 2016 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پنجاب یونین آف جرنلسٹس )برنا(کے انتخابات گزشتہ روز دیال سنگھ مینشن یونین کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئے انتخابات میں 1865ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں 101لائف ممبران بھی شامل ہیں۔ انتخابات میں سیکرٹری جنرل، جوائنٹ سیکرٹری2، نائب صدر 2،گورننگ باڈی پر 10 اور بی ڈی ایم کی 56نشستوں پر پولنگ ہوئی، بی ڈی ایم)مندوبین(کے 129امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل پر25امیدوار مدِمقابل تھے۔

انتخابا ت میں لاہور پریس کلب ،ڈیسک ایڈیٹر فورم،ایمرا،کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن،کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن،لاہوراکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن،الیکٹرانک نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن،الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تین رکنی وفد نے انتخابی عمل کو مانیٹر کیا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ شہزاد حسین بٹ صدرجبکہ شہباز اکمل جندران فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

انتخابات میں سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سلیم بخاری،سلما ن غنی،عارف حمید بھٹی، خاور نعیم ہاشمی، رانا محمد عظیم،نعیم مصطفےٰ،ارشد یاسین،زاہد مقصود،عثمان یوسف، اظہر جعفری،طارق ممتاز ملک، دلاور چوہدری، محمد شہبار میاں،شاداب ریاض، عبد المجید ساجد،ظہیراحمدبابر،زاہد گوگی، احمد ولید،حبیب اکرم،عامر غوری،اشرف مہتاب، اسد کھرل،فیاض وڑائچ،مجتبیٰ باجوہ،جمشید بٹ،اکرم شیخ،ضیاء الحق،زوار حسین کامریڈ،ضمیر آفاقی،،امجد اقبال، زاہد عابد،ضیاء اﷲ مرزا، عاصم نصیر،عابد خان،وحید بٹ،آفتاب چوہدری،نواز عالم،راؤ اویس،راؤ شاہد،سیدہ فرح ہاشمی،شیراز حسنات،اقبال جھکڑ اوراعجاز مقبول شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :