Live Updates

ٹوپی،گرین خیبرپختونخواکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

بلین ٹری سونامی مہم کے ہزاروں نایاب پودے پی ٹی آئی ورکروں نے آپس میں بانٹ لئے

منگل 23 فروری 2016 22:53

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) گرین خیبر پختونخوا کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،تحصیل ٹوپی میں حقدار منہ دیکھتے رہ گئے پی ٹی آئی ورکروں نے سرکاری پودوں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیا ،عوام،کسان کونسلران اور ناظمین سراپا احتجاج ،تفصیلات کیمطابق ٹی ایم اے دفتر ٹوپی میں بلین ٹریز سونامی مہم کیلئے ہزاروں مختلف اقسام کے پودے تقسیم کیلئے لائے گئے ،پودوں کے حصول کیلئے ہزاروں لوگوں نے درخواستیں تحصیل ناظم کے دفتر میں جمع کی ہوئی تھیں لیکن پی ٹی آئی عہدیداروں نے درخواست گزاروں کو اطلاع دئے بغیر پودے پی ٹی آئی ورکروں میں تقسیم کردئے اور ورکر بھی مال غنیمت سمجھ کرپودے اپنے اپنے گھر لے گئے اس موقع پر کسان کونسلران اسد خان ،فرمان بہادر ، عبدالواحد عرف گل، خالدزمان ، برادر خان نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس سے قبل ٹوپی کے کاشتکاروں نے ہمارے ذریعے بیج کیلئے درخواستیں دی تھیں جس میں بیج تو مل گئے لیکن کھاد کسی بھی درخواست گزار کو نہیں دی گئی اور صرف اپنوں میں کھاد بانٹی گئیں اب بلین ٹریز سونامی میں جنگلات لگانے کیلئے درخواستیں مانگی گئیں جو کہ تحصیل ناظم کے دفتر میں جمع کرائی گئیں جب پودے ٹی ایم اے دفتر لائے گئے تو اطلاع دئے بغیر آپس میں ہی بانٹ لیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکونسلروں سے پودے مانگ رہے ہیں جوپی ٹی آئی ورکربانٹ کرہڑپ کرگئے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمیں درخواستوں کے مطابق پودے نہیں دئے گئے تو آل نیبر ھڈ کونسلز اتحاد ٹوپی کی جانب سے بھرپوراحتجاجی مہم چلائیں گے اور ساتھ ہی کھاد کا احتساب بھی مانگیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات