وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا 22اجلاس، اجلاس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،ڈی جی ایس پی ڈی سمیت وزیردفاع ،وزیرداخلہ ،مشیر خارجہ امور نے شرکت،بلاسٹک اور کروز میزائل کے کامیاب تجربات پر ماہرین کو مبارکباد ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار،پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتا ہے، پاکستان جنوبی ایشیاء میں کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھے گا، پاکستان خطے میں اسٹرٹیجک تحمل کی فضا کا حامی ہے۔آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین بدھ 24 فروری 2016 14:25
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت آج نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 22 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع، وفاقی وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ، معاون خصوصی برائے امور خارجہ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین، سروسز چیفس، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے موجودہ علاقائی اور عالمی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطہ میں بڑھتے ہوئے روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری کو محسوس کیا اور امن و سلامتی پر اس کے منفی اثرات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر قومی سلامتی کے خطرات کا موثر جواب دینے کے لئے تمام اقدامات اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.