وزیراعظم آزادکشمیر کا کشمیری طلباء کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف 27فروری کو احتجاجی مظاہروں کا اعلا ن

بدھ 24 فروری 2016 16:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما افضل گوروکی دوسری برسی کے موقع پر پرامن احتجاجی مظاہر ہ کرنے کی پاداش میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشمیری طلباء کے ساتھ انتقامی کارروائیوں اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیئے 27فروری کو آزاد کشمیر کے جملہ سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں احتجاجی مظاہروں اور تمام ضلعی مقامات پر ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ26،27فروری کو آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھی یوم سیاہ اور احتجاجی مظاہروں کی کال دے رکھی ہے جس کی تائید میں وزیراعظم آزادکشمیر نے 27فروری سرکاری سطح پر مظاہروں اور ریلیوں کی منظوری دے دی گزشتہ روز 27فروری کو مقبوضہ کشمیر کے طلبا سے اظہار یکجہتی ریلیاں نکالنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائز ر شوکت جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی انتقامی کارروائیوں بلا جواز گرفتاریوں ریاستی دہشت گردی ،انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور متشدد بھارتی پالیسیوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو کربھارت کے خلاف اپنی نفرت کا مظاہرہ کرے گی تمام تعلیمی اداروں میں طلباء بالخصوص مقبوضہ کشمیر کے طلباء بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کریں گے جبکہ ضلعی تحصیل سٹی مقامات پر تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز رابطہ کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مرکوز کروانا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ظالمانہ کارروائیوں نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اس لیئے کشمیری عوام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدر ی عبدالمجید اور حریت کانفرنس کی مشترکہ کال پر اظہار یکجہتی ریلیاں نکال کر بھارتی مظالم بے نقاب کرے گی شوکت جاوید نے کہا کہ حریت قیادت کی نظر بندی اور پروفیسر اے آر ایس گیلانی سمیت دیگر کشمیریوں کی گرفتاریاں بھارت کے گلے کا پھندہ ثابت ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :