ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں تین روزہ کتب میلہ عروج پر پہنچ گیا

کتب میلہ میں یونیورسٹی کے طلبا ، اساتذہ سمیت کتاب دوست بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ٗرپورٹ

بدھ 24 فروری 2016 18:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں تین روزہ کتب میلہ عروج پر پہنچ گیا بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں 3 روز کتب میلہ 25 فروری تک جاری رہے گا ۔ مقامی لوگوں کیمطابق کتب میلہ میں یونیورسٹی کے طلبا ، اساتذہ سمیت کتاب دوست بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میلہ میں تمام کتابوں پر 20 فیصد رعایت رکھی گئی تھی ٗ لاہور ٗ اسلام آباد ٗ روالپنڈی ٗ کراچی اور ملتان کے بک ہاؤسز نے 25 سے زائد اسٹالز لگائے ہیں جن پر سیکڑوں مختلف موضوعات کی کتابیں موجود تھیں ۔

بک فئیر میں آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ کتابوں کی قیمتیں زیادہ ہونے پر ان کی خریداری میں کمی آئی تاہم انٹرنیٹ کے دور میں رہتے ہوئے لوگ کتابیں کم ضرور پڑھتے ہیں تاہم آج بھی کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :