ملکی تاریخ میں پہلی بار قدرتی گیس کی درامد و فروخت کا لائسنس نجی شعبہ کو دے دیا گیا
ڈوبتی ہوئی سی این جی صنعت بحال ہو جائے گی، یو جی ڈی سی قدرتی گیس درآمد، فروخت کر سکے گی،کاروباری برادری وزیر اعظم کے وژن کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے، یہ لائسنس ملکی تیل و گیس کی تاریخ میں منفرد عمل ہے ،یو جی ڈی سی کے چیئرمین بریگیڈئیر(ر) افتخار احمد اور چیف ایگریکٹو آفیسرغیاث پراچہ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 24 فروری 2016 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار قدرتی گیس کی درآمد و فروخت کا لائسنس نجی شعبہ کو دے دیا ۔پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا لائسنس یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی (یو جی ڈی سی) کو جاری کیاگیا ہے۔ اس سلسلہ میں ضروری قانونی تقاضوں کی تکمیل میں19 ماہ لگے جس میں اوگرا کی جانب سے قانونی عمل، عوامی سماعت اور تھرڈ پارٹی آڈٹ وغیرہ شامل ہیں جسکے بعد یو جی ڈی سی کو لائسنس جاری کر دیا گیا جسکے بعد یہ کمپنی اپنے طور پر ایل این جی درامد کر کے یا کسی بھی سرکاری یا نجی زریعے سے خرید کر ملک کے کسی بھی حصہ میں فروخت کر سکے گی۔
اس موقع پر کمپنی کے چیئرمین بریگیڈئیر(ر) افتخار احمد اور چیف ایگریکٹو آفیسرغیاث پراچہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لائسنس ملکی آئل اینڈ گیس کی تاریخ میں ایک منفرد عمل ہے جس سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ اور توانائی بحران حل کرنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
یہ دنیا کی تاریخ میں کسی ڈوبتی صنعت کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بیل آؤٹ کی پہلی کوشش ہے جسے دنیا بھر کے بزنس سکولوں میں کیس سٹڈی کے طور پر پڑھایا جائے گا۔
بریگیڈئیر افتخار اور غیاث پراچہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر پنجاب کے ہزاروں سی این جی سٹیشنز کو سوئی گیس کمپنیوں کے نیٹ ورک کے زریعے مروجہ قوانین کے مطابق لگاتار اور بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی جو پٹرول سے تیس فیصد سستی ہو گی جس سے آئل امپورٹ بل اور آلودگی میں کمی آئے گی جبکہ لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔اس سے پنجاب کے سی این جی شعبہ میں کی گئی 350 ارب کی سرمایہ کاری ڈوبنے سے بچ گئی ہے اور اس کامیابی کی سہرا وزیر اعظم نواز شریف کے سر ہے جسکی تکمیل میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اس فیصلے سے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتراور انوسٹرز کا اعتماد بڑھے گا جبکہ پاکستان کی سی این جی کی صنعت دنیا میں سب سے بڑی سی این جی انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیگی۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس پرائیویٹ ماڈل کے تحت گھریلو صارفین کی کم پریشر کی شکایت کے پیش نظر سی این جی سٹیشنز کیلئے الگ پائپ لائنز ڈالی جائینگی یا سٹیشنز کو منتقل کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.