بلوچستان کے شہر خضدار کے نواحی علاقے کے گھر میں دھماکہ، 7 افراد جاں‌ بحق

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2016 21:52

بلوچستان کے شہر خضدار کے نواحی علاقے کے گھر میں دھماکہ، 7 افراد جاں‌ ..

خضدار(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء) بلوچستان کے شہر خضدار کے نواحی علاقے کے گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 7 افراد جاں‌ بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے شہر خضدار کے نواحی علاقے کے گھر میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ گھر میں موجود بارودی مواد کے پھٹنے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے باعث گھر میں موجود 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :