بدین ،45سالہ تاجر حاجی مقبول میمن نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی

بدھ 24 فروری 2016 22:52

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء)بدین کے تاجر 45سالہ حاجی مقبول میمن نے منگل اوربدھ کی درمیانی شب خود کو فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ، ورثاء کے مطابق مقبول میمن کو کوئی پریشانی نہیں تھی اچانک ایساقدم اٹھانے پر حیران ہیں وہ خوش مزاج انسان تھا اپنے بچوں اور اہلخانہ سے خوش تھے پولیس نے ورثاء کا بیان قلمبند کرکے اتفاقی واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے