خیبرپحتونخواہ کے لیے نامزد گورنراقبال ظفر جھگڑاکی زندگی کا مختصرجائزہ
میاں محمد ندیم بدھ 24 فروری 2016 23:55
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24فروری۔2016ء)مسلم لیگ (ن)کے راہنماءاور خیبرپحتونخواہ کے لیے نامزد گورنراقبال ظفر جھگڑا 17 مئی 1947 کو پشاور کے نواحی گاوں جھگڑا میں پیدا ہوے - ان کے دادا ابراھیم خان جھگڑا اور والد ملک مظفر خان جھگڑا تحریک پاکستان کے کارکن تھے - 1969 میں پشاور انجنیئرنگ کالج سے سول انجمیرنگ کی - 1970 میں ائریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایس ڈی او فرائض سرانجام دیے اور 1977 میں سعودیہ عربیہ میں ملازمت کی 1984 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی 1988 میں مسلم لیگ ن پشاور کے صدر 1996 میں صوبائی سنئیر نائب صدر 1997 میں پھلی دفعہ سینٹر منتخب ہوے - اور سینٹ میں ڈیفینس کمیٹی کے چیرمین اور وزیراعظم کے مشیر 1998 میں صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہوے - اقبال ظفر جھگڑا 12 اکتوبر 1999 کے بعد جمہوریت کے بحالی میدان عمل میں نکل اے - وہ 3 دسمبر 2000 کو اے آر ڈی کے پھلے سیکرٹری جنرل بنے 25 دسمبر کو پارٹی کے بھی سیکرٹری جنرل بنے جب کہ ستمبر 2006 میں اے پی ڈی ایم کے بھی سیکرٹری جنرل رہے وہ دسمبر 2009 میں دوسری مرتبہ سینٹر بنے - اقبال ظفر جھگڑا پاکستان کے تاریخ میں کسی بھی جمہوریت کیلے جدوجہد کے تحریک کے طویل ترین عرصہ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہنے والے رہنما ہیں اقبال ظفر جھگڑا پچھلے سال ایک مرتبہ پھر اسلام آباد سے سینٹر منتخب ہوے وہ سینٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کیساتھ ساتھ پانی و بجلی کے قائمہ کمیٹی کے چیرمین بھی رہے
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.