Live Updates

کیل تا گریس روڈ کو فوری ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے ،ممتاز حسین پائر

جمعرات 25 فروری 2016 13:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع نیلم کے امیر ممتاز حسین پائر نے کہا ہے کہ گریس سے کیل تک روڈ کو فوری طور پر بحال کیاجائے۔علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔شاردہ سے کیل سے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک بحال کی ہے محکمہ شاہرات کے حکام بدستور غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔شاردہ سے کیل سڑک کی فوری طور پر صفائی کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیل سے گریس روڈ بدستور بندہے۔موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے اب برف مکمل طور پر پگھل چکی ہے مگر سڑک بدستور بند ہے جبکہ محکمہ شاہرات کے ذمہ داران کوئی کردار ادا نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام علاقہ گریس محصور ہوکررہ چکے ہیں اور غذائی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھارہی ہے۔اب موسم بھی ٹھیک ہے اس کے باوجود محکمہ کے حکام بھی غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاردہ سے کیل سڑک کی صفائی ہنگامی بنیادوں پرکروائی جائے اور کیل سے گریس سڑک کوفوری طور پر ٹریفک کے لئے بحال کیاجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :