Live Updates

ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے دفتر کے احادطہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

جمعرات 25 فروری 2016 13:47

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدنے ڈپٹی کمشنرآفس کے احاطہ میں پودا جات لگاکرشجرکاری مہم کاآغازکیا،درخت لگاناسنت نبوی ﷺ ہے،ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت /پودہ جات لگائیں ایک درخت70انسانوں کوآکسیجن مہیاکرتاہے ،ڈپٹی کمشنرکی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدنے ڈپٹی کمشنرکے احاطہ/لان میں پودہ جات لگاکرشجرکاری مہم کاآغازکیااس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرزراعت عبدالرؤف،سیاسی وسماجی رہنماراجہ آفتاب اکرم،مطلوب حیدری،رمضان قریشی کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشیدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ درخت لگاناسنت نبوی ﷺ ہے حدیث مبارکہ ہے کہ جس نے ایک درخت لگایااس نے جنت میں گھربنایاہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں درخت لگانے سے ہمیںآ کسیجن بھی ملتی ہے ایک درخت سترانسانوں کوآکسیجن مہیاکرتاہے انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھروں کے علاوہ دیگرجگہوں پربھی درخت لگائیں درخت سے زمین کٹاؤکوبھی بچاتاہے موجودہ دورمیں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شجرکاری کرنے اورزیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے بھی ہماراماحول بہترہوسکتاہے انہوں نے کہاکہ سکول کے طلباء،گھروں میں بیٹھی خواتین کے علاوہ ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکوشجرکاری ،پودہ جات لگانے چاہئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :