چودھر ی عبدالمجید کی قیادت میں اربوں روپے کے عوامی منصوبوں کی تکمیل2016ء کے انتخابات میں کامیابی کی ضمانت ہے،شوکت جاوید

جمعرات 25 فروری 2016 16:43

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں 2016کے ہونے والے عام انتخابات میں اربوں روپے کے عوامی منصوبہ کی تکمیل اور تعمیر و ترقی کا منفرد سنہری دور عوامی حقوق کی بلاتخصیص بازیابی سیاسی رواداری تحریک آزادی کشمیر کا مشن جاری رکھنے کی پالیسیاں آئندہ کامیابی کے لیئے عوامی مینڈیٹ کی ضمانت ہیں پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں معاشرے میں مساوات قائم کرنے کے لیئے پارٹی کے رہنما اصولوں اسلام ہمارا دین ،سوشل ازم ہماری معیشت ،جمہوریت ہماری سیاست ،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کو دوام بخش کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کے انقلابی افکار و نظریات تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو غیر جانبداری سے ان کی دہلیز تک پہنچا کر ماضی کی فرسودہ روایات کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے پیپلزپارٹی کے مخالف سیاستدان ہر روز من چاہے خواب دیکھ کر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں لیکن ان کی ہر محلاتی سازش ان کے لیئے مور کے پاؤں بن جاتی ہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں بھرپور سیاسی قوت سے انتخابی میدان میں اترے گی اور خدمت خلق پیپلزپارٹی کی انتخابی سیاست کا ماتھے کا جھومر ہو گا پلکوں کے اشاروں سے کمیشن خوری ،رشوت خوری سے جائیدادیں بنانے والے ہمیں طعنہ زنی کرنے کے بجائے عدالتوں میں جائیں محض پوائنٹ سکورنگ اور بلیم گیم اب پرانے حربے ہو چکے ہیں آزادکشمیر کے غیور عوام جانتے ہیں کہ پرانے شکاری نئے جال لے کر پاک دامنی کے دعویدار بن کر عوامی حقوق پر مر مٹنے کے لیئے تیار ہیں شوکت جاوید نے کہا کہ آزاد خطہ میں کسی کی غیر ضروری مداخلت کا راستہ روکنے کے لیئے پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیمیں ،ووٹرز ،سپورٹرز فلک بوس دیوار ثابت ہوں گے ریاستی تشخص قومی وقار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے سر جھکانے کے بجائے سر کٹوا دیئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیئے انتخابی مہم کی خود قیادت کریں گے اور کشمیریوں کے ساتھ جس طرح ان کے شہید نانا اور شہید ماں نے حق خود ارادیت کے حصول ،تعمیر و ترقی سمیت عزت وقار کے رشتے قائم کیئے اور اس ان مٹ تعلق کی بنا پر انہیں جو پذیرائی ملے گی اس کو دیکھ کر فاسٹ میوزک والوں کے آنکھیں چندھیا جائیں گی پیپلزپارٹی کے عہدیداران کارکنان مخالفین کی افواہ سازی پر توجہ نہ دیں بلکہ اپنے دور اقتدار کے منصوبہ جات سمیت تعمیر نو سمیت سڑکوں کی تعمیر ،تعلیمی اور صحت کے اداروں کا قیام عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ انہیں اس بات کا احساس ہو کہ پراپیگنڈہ مہم محض عوام کیلئے فریب ہے ۔