پنجاب کے سرکاری محکموں میں ایک ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،محکمہ انہار میں 86کروڑ ، ڈی سی اوز 27کروڑ،چولستان کے ترقیاتی ادارے 43کروڑ ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی 67کروڑ جبکہ ایل ڈی اے میں 39کروڑ روپے کی مالی باضابطگیاں کی گئی ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 19:02

پنجاب کے سرکاری محکموں میں ایک ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،محکمہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) پنجاب کے سرکاری محکمہ جات میں کرپشن اور گھپلوں کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ انہار میں صرف 86کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز نے 27کروڑ روپے کے گھپلے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں ڈی سی او آفس فیصل آباد میں 11کروڑ ،ڈی سی او آفس اوکاڑہ میں 5کروڑکی بے ضابطگیا ں کی گئی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 67کروڑ،ایل ڈی اے میں 39کروڑ جبکہ چولستان کے ترقیاتی ادارے میں 43کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔یوں پنجاب کے سرکاری محکمہ جات میں ایک ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :