پاک فوج ملک کو درپیش ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 فروری 2016 20:27

پاک فوج ملک کو درپیش ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ..
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے فورٹ عباس میں جاری پاک فوج کی تربیتی مشقوں کے معائنے کے سلسلے میں دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران آرمی چیف کو تربیتی مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مشقوں میں پاک فوج اور پاک فضائیہ شریک ہیں۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اعلی فوجی صلاحیتوں کا حصول امن کا ضامن ہے۔ پاک فوج ملک کو درپیش ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاک فوج کی کارگردگی مزید بہتر کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔