آصف زرداری کا آرمی چیف بارے بیان رحمان ملک نے تحریر کیا ،یہ سابق صدر کے قریبی ساتھی سے جاری کرایا گیا،ٹی وی رپورٹ

جمعرات 25 فروری 2016 20:59

آصف زرداری کا آرمی چیف بارے بیان رحمان ملک نے تحریر کیا ،یہ سابق صدر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا دو روز قبل جاری ہونے والا بیان سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے تحریر کیا تھا،یہ بیان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سے جاری کرایا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری کا دو روز قبل جاری ہونے والا بیان سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے تحریر کیا تھا، پیپلز پارٹی کے سینئر رحمان سید خورشید شاہ ، اعتزاز احسن اور فرحت اﷲ بابر سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی اس بیان سے لاعلم رکھا گیا، یہ بیان آصف علی زرداری اور فوج کے تعلقات کی بہتری کیلئے جاری کیا گیا کیونکہ یہ ٹاسک رحمان ملک کے پاس ہے، رحمان ملک پیپلز پارٹی کے فوج کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ بہت ساری اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔