فتح جنگ،شادی شدہ خاتون اغواء،چیک ڈس آنراورکارسرکارمیں مداخلت

پولیس نے3الگ الگ واقعات میں 3ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے

جمعرات 25 فروری 2016 23:01

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) شادی شدہ خاتون اغوا،چیک ڈس آنر ،کار سرکار میں مداخلت 3ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

فتح جنگ کے گاؤں پڑی کے رہائشی مقصود احمد ولد محبوب نے پولیس کو بیان دیا کہ میری بیوی شہوار بی بی کو دو بچوں سمیت یاسر ولد تصور سکنہ گلی جاگیر نے اغوا کر لیا ہے کالج موڑ کے رہائشی ساجد ظہیر ولد رفیق نے پولیس کو بیان دیا کہ لین دین کے سلسلے میں محمد حفیظ ولد عبدالعزیز سکنہ علی پور نے مجھے چیک دیا جو بنک سے ڈس آنر ہو گیا جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار شیر احمد نے تحریری استغاثے میں موقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر بند کی جانے والی کیری وین نمبر833کو ڈرائیور سعید اقبال ولد اسلم سکنہ تاجہ بارہ سمیت تھانے لے جا رہا تھا کہ ڈرائیور سعید اقبال نے مجھ پر گاڑی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا میں نے گاڑی چھوڑنے سے انکار کیا تو اس نے مجھے گالم گلوچ کر تے ہوئے دھمکیاں دیں پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے